۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ممبئی میں شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کا دو روزہ اجلاس

حوزہ/ شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کا دو روزہ اجلاس ممبئی منعقد ہوا جس میں قومی مسائل کو باہمی اتفاق سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کا دو روزہ اجلاس ممبئی منعقد ہوا جس کا پہلا جلسہ علماء کے ساتھ 18 اکتوبر 22 میں 3 بجے عصر حسینی ہال مسجد ایرانیان میں منعقد ہوا، جلسہ میں مولانا قاضی محمد عسکری صاحب سربراہ شیعہ علماء اسمبلی نے تقریر کی جس میں شیعہ علماء اسمبلی کی تأسیس اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی جس میں بڑی تعداد میں علماء خصوصا مولانا حسنین کراروی صاحب، مولانا محمد کراروی صاحب، مولانا عادل صاحب اور مولانا شوکت عباس صاحب کے علاوہ مولانا احتشام عباس صاحب جونپوری نے شرکت کی۔

اس کے بعد اسی مقام پر شہر کی فعال شخصیات کے ساتھ جلسہ منعقد ہوا جس میں قومی مسائل کو باہمی اتفاق سے حل کرنے پر زور دیا گیا، نیز بعد نماز مغربین مسجد ایرانیان میں مومنین کے ساتھ جلسہ منعقد ہوا جس میں مولانا حاجی محمد نجفی صاحب نے تلاوت قرآن کریم سے جلسہ کا آغاز کیا۔

اس جلسہ کی نظامت مولانا نجیب الحسن زیدی صاحب امام جماعت مسجد ایرانیان نے فرمائی اور مولانا قاضی محمد عسکری صاحب اور مولانا اختر عباس جون صاحب نے تقریریں کیں۔

اسی سلسلہ میں ایک اور جلسہ 19 اکتوبر 2022 بعد نماز مغربین حیدری جامع مسجد میرا روڈ میں منعقد ہوا جس کا آغاز مولانا علی حمزہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا جس کے بعد مولانا سید پیغمبر عباس نوگانوی نے شیعہ علماء اسمبلی کا مختصر تعارف پیش کیا اور مولانا قاضی محمد عسکری صاحب نے تقریر فرمائی جس میں قرآن کی روشنی میں قومی مسائل کو حل کرنے کی طرف اشارہ فرمایا۔

اس جلسہ کی نظامت مولانا غلام حسین متو صاحب نے کی جلسوں میں مولانا احتشام عباس زیدی صاحب مولانا فیاض باقر صاحب امام جمعہ زیب پیلس ممبئی مولانا اختر عباس جون صاحب مولانا پیغمبر عباس نوگانوی صاحب مولانا تقی آغا حیدر آبادی صاحب مولانا غلام حسین متو صاحب مولانا غلام محمد مہدی خان صاحب چنئی اور مولانا حسن امام صاحب امام جماعت حیدری جامع مسجد میرا روڈ موجود رہے جلسہ کا اختتام مولانا حسنین کراروی صاحب کی دعا پر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .